سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم
گڑھ میں پارٹی کے ضلع صدر اور ضلع سیکرٹری اور میڈیا انچارج نے وزیر اعلی
اکھلیش یادو کے پارٹی سے اخراج کی مخالفت میں اپنے
عہدے سے استعفی دے دیا۔ایس پی ضلع صدر حولدار یادو اور ضلع سیکریٹری اور میڈیا انچارج ایس کے ستیین نے اپنے 12 سے زائد حامیوں کے ساتھ استعفی دیا ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ ضلع کا ہر نوجوان اکھلیش یادو کے ساتھ ہے۔